پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جمعرات کو کہا کہ پی ایس ایل کی سرکردہ ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال سے ملاقات کے بعد مملکت کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متنوع دوطرفہ اقتصادی، دفاعی اور کھیلوں کے تعلقات ہیں۔ اس ماہ، پاکستان کی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے مملکت میں چار ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کی، جہاں پاکستانی ٹیم رنر اپ رہی۔
جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شہزادہ سعود سے پشاور زلمی اور سعودی قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلے کے امکان پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں زلمی کی ٹیم سعودی ٹیم کے ساتھ دورہ کرے گی اور کھیلے گی۔