پیسے کمانا اب مشکل نہیں

In BUSINESS
December 30, 2020
پیسے کمانا اب مشکل نہیں
پیسے کمانا اب مشکل نہیں

پیسے کمانا اب مشکل نہیں

انسان کو اس دنیا میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔اس میں ایک بڑی پر ییشانی مالی مشکلات ہیں۔ایک انداز ے کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح4.45 فیصد ہے ۔اس بیروزگار ی کی وجہ سے ڈگری یافتہ اور بیرون ملک سے تعلیم یافتہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو کر جرائم میں ملوث ھو رھے ھیں۔اس آسرے پر بیٹھے رہنا کے حکومت وقت ہمارے لیے کچھ کرے حماقت ہے۔آج کل کے اس دور جدید میں انسان کے لیے مالی مشکلات کا حل مشکل نہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن پیسے کمانا بہت ہی آسان ہو گیا ہے .

بہت سے ان لائن پلیٹ فارم ایسے ہیں جو ھمارے لیے رزق حلال کا ذریعہ بن سکتے ہیں ان میں سر فہرست یوٹیوب ہے۔اس میں آپ اپنے یا کسی بھی نام سے چینل بنا سکتے ہیں اس میں یہ بھی ہے کے آپ کوکنگ کی ویڈیو ز بھی بنا کر بھی اچھی خاصی آ مدن کمائی جا سکتی ھے۔اگر آپ میں بولنے کا فن ہے تو آپ اپنی اس مھارت کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن پڑھانا شروع کر سکتے ہیں ملکی حالات پر تجزیہ کیا جاسکتا ہے اور بھی بہت سے کام کرے کے طریقے ھیں جس میں آپ یوٹیوب کے ذریعے۔سے پیسے کما سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اس کے بارے میں کوئی ایسی معلومات نہیں ہیں تو آپ یوٹیوب کو استعمال کرتے ہوئے ان کو سیکھ سکتے ہیں۔آن لائن پیسے کمانے کے بہت سے ایسے پلیٹ فارم ہیں جن کے بارے میں ہمیں یوٹیوب کے ذریعے راہنمائی مل سکتی ہے۔اگر آپ نے پہلے سے ہی کوئی (سکیل) سکل سیکھی ہے تو آپ اپنی سروسز کو انٹرنیٹ کے آن لائن پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے پیش کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو ان کے بارے میں کوئی ایسی معلومات نہیں ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ان میں (فائیور، اپ ورک، فری لانسر، فی گھنٹہ لوگ) جیسے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن پیسے کما کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اور ملک پاکستان میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور بیروزگاری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔