پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن (پی ایچ ایچ ایس اے) کے چیئرمین کے مطابق آئندہ تین ماہ میں چین کو پاکستان کی زرعی برآمدات 1 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح کو عبور کرنے کی توقع ہے۔
حکومت پاکستان ، پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے چینی درآمد کنندگان سے مزید آرڈرز حاصل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے اگست 2022 تک چین کو پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 28.59 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ 730 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
چیئرمین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لیے مصنوعات کے معیار میں بہتری لانی چاہیے۔