سابق ہاکی گول کیپر عمران بٹ نے وزیراعظم عمران خان سے قومی کھیل اور کھلاڑیوں کو بچانے کی اپیل کر دی۔ایک ٹویٹر پوسٹ میں،عمران بٹ نے وزیر اعظم خان سے کھیلوں کے محکموں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کہا۔
‘مسٹر وزیراعظم عمران خان محکموں کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں ورنہ ہمارے ملک میں قومی کھیل ختم ہو جائیں گے۔ کھلاڑی بے روزگار ہیں، کوئی مراعات نہیں، تنخواہ نہیں ہے۔ ہم چار بار ورلڈ چیمپئن، تین بار اولمپک چیمپئن رہے۔ ہاکی دنیا میں ہمارے ملک کی پہچان ہے،‘‘ انہوں نے لکھا۔
سنہ2019 میں، وزیر اعظم خان نے محکمانہ کرکٹ کو بند کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد محکموں نے مالی نقصان کی وجہ سے کھیلوں کے دیگر محکموں کو بند کر دیا۔ بعد میں، صرف علاقوں پر مبنی کھیلوں کی پالیسی پورے ملک میں نافذ کی گئی، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں میں بے روزگاری بڑھ گئی۔