Hazrat Ali (RA) said: Forget two things? If you want to be happy

In اسلام
September 10, 2021
Hazrat Ali (RA) said: Forget two things? If you want to be happy

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر خوش رہنا ہے تو دوچیزیں ہمیشہ کے لیے بھول جاؤ” وہ برا سلوک جو کسی نے تمہارے ساتھ کیا اور وہ اچھا عمل جو تم نے کسی کے ساتھ کیا! “دوست وہ ہے جو ظلم اور زیادتی کرنے سے منع کرے اور احسان اور نیکی کرنے پر معین و مددگار ہو۔ لوگوں کے غلام مت بنو جب اللہ نے تمہیں آزاد پید ا کیا ہے۔ خلوص اور عزت بہت مہنگے تحفے ہیں

اس لیے ہر کسی سے ان کی امید نہ رکھنا کیونکہ بہت ہی کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں۔ جو آدمی اپنوں کو حقیر سمجھتا ہے دشمن انہیں کچل دیتے ہیں۔ ہرشخص کا غم اس کی ہمت کے مطابق ہوتا ہے۔ تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں کہ وہ جسے توڑے اسے کوئی جوڑ نہیں سکتا اور جسے وہ جوڑے اسے سارے توڑنے والے مل کر بھی توڑ نہیں سکتے ۔کچھ دولت پر ناز کرتے ہیں کچھ صورت پر ناز کرتے ہیں جب ہاتھوں میں دامن مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہو وہ امتی ہونے پر ناز کرتے ہیں۔ دو باتیں ساری زندگی کا م آئیں گی ۔ غصے کی حالت میں کوئی فیصلہ نہ کرنا، خوشی کی حالت میں کوئی وعدہ نہ کرنا اچھے مومن کی دلیل ہے۔ جس درخت کی لکڑی نرم ہوگی اس کی شاخیں زیادہ ہونگی بس نرم طبیعت اور نرم گفتار بن جاؤ- تاکہ تمہارے چاہنے والے زیادہ ہوں۔ زندگی کی اصل خوبصورتی یہ نہیں کہ تم کتنے خوش ہو، بلکہ زندگی کی اصل خوبصورتی تو یہ ہے کہ تم سے دورے کتنا خوش ہیں۔ جب کسی کوکسی سے رشتہ ختم کرنا ہو تو سب سے پہلے وہ اپنی زبان کی مٹھاس ختم کرتا ہے۔

بہت سے لوگ اس وجہ سے فتنہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ ان کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کیاجاتا ہے۔ سوائے اپنے رب کے کسی سے امید نا رکھنا اور اپنے گناہ کے سوا کسی چیز کا خوف مت کھانا۔ خدا کے نزدیک کسی انسان کو عزت جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے اس کا امتحان بھی اس قدر سخت ہوتا چلا جاتا ہے۔ ہر شخص اپنے جیسے ہی کی طرف مائل ہوتا ہے۔

Hazrat Ali (RA) said: Forget two things? If you want to be happy

Hazrat Ali (RA) says: If you want to be happy, then forget two things: ‘The evil that someone did to you and the good deed that you did to someone!’ A friend is one who forbids oppression and abuse. And be kind and helpful in doing good deeds. Don’t be a slave to people when God has set you free. Sincerity and honor are very expensive gifts

So don’t expect them from everyone because very few people are rich at heart. The man who despises his own people is crushed by his enemies. Everyone’s grief is according to their courage. All the praises are for the caste that no one can connect the one who breaks it and the one who breaks it cannot be broken by all those who break it together. They are proud to be ummah. Two things will work for a lifetime. Not making a decision in a state of anger, not making a promise in a state of happiness is the argument of a good believer.

The softer the wood of the tree, the more branches it will have. Just be gentle and soft-spoken – so that you have more lovers. The real beauty of life is not how happy you are, but the real beauty of life is how happy you are. When it comes to ending a relationship with someone, the first thing they do is end the sweetness of their language.

Many people fall into temptation because good thoughts are expressed about them. Do not hope in anyone but your Lord and do not fear anything except your sin. The more a person is honored in the sight of God, the more severe his test becomes. Everyone tends to be the same.

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram