Skip to content
  • by

انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

پ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ٹرینٹ برج (ناٹنگھم) میں کھیلا گیا۔جس میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی طرف سے اننگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت سٹروک کھیلے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ اننگ کے 15ویں اوور میں جب گری تو اس وقت محمد رضوان 63 رنز بنا چکے تھے۔کپتان بابر اعظم نے 85 ، فخر زمان نے 26 جبکہ محمد حفیظ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کی۔لیونگ سٹون نے شاندار سینچری اسکور کی۔ لیونگ سٹون 103 اور جیسن روئے 32 رنز بنا کر نمایا رہے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 3 ،3 بلے بازوں کو پویلین کا رستہ دکھایا۔شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 جولائی کو ہیڈنگلے (لیڈز) میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *