امجد صابری کے بیٹے نے پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم کا نام بتادیا

In شوبز
June 14, 2021
امجد صابری کے بیٹے نے پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم کا نام بتادیا

امجد صابری کے سپوت نے پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم کا نام بتادیا…کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بڑے بیٹے مجدد صابری نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اپنی فیورٹ ٹیم کے بارے میں بتادیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مجدد صابری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں فینز نے ان سے مختلف سوالات کئے ۔

انسٹاگرام سٹوری سیشن کے دوران ایک فین نے مجدد صابری سے پوچھا کہ پی ایس ایل 6 میں آپ کی فیورٹ ٹیم کون سی ہے؟ جواب میں مجدد صابری نے کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل میں ان کی فیورٹ ٹیم ہے۔

/ Published posts: 14

Writing lover Loves to writing