حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جن مخصوص اصحاب کو اسلام کے مستقبل سے باخبر کردیا تھا ان میں ایک حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بھی تھے وہ کہتے تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کی بربادی قریش کے چند نوخیزوں کے ہاتھ سے ہوگی
حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر میں چاہوں توان کو نام بنام گنوا دوں .یہ پیش گوئی حرف بہ حرف صحیح نکلی. حضرت عثمان کے عہد کا سیاسی طوفان ان کی شہادت پر پھر جمل کی لڑائی یہ سب چند نوخیز قریشی زادوں کے بے جا امنگوں کے نتائج تھے .جیسا کہ عام تاریخوں میں مسطور ہے اور صحیح بخاری میں ہے کہ راوی کہتا ہے کہ
ہم نے شام جا کر بنی مروان کو دیکھا تو ان کو اسی طرح نوخیز نوجوان پایا