پاکستان میں پروٹون ساگا کے اجراء کے فورا بعد ہی ملائیشین آٹوموٹو برانڈ پروٹون نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لاہور میں ایک ہزار کار یونٹ فروخت کرنے کا ایک نیا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔اگرچہ اس برانڈ کا ساگا ورینٹ گزشتہ ماہ پاکستان میں لانچ کیا گیا تھا ، لیکن ملائشین برانڈ نے ایک پرتعیش ایس یو وی ، پروٹون ایکس 70 کے ساتھ پاکستان میں داخلہ لیا۔
اس کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے جشن کی تصویر پوسٹ کی ، اور 100 کاروں کی فروخت کے سنگ میل کی خبروں کو شیئر کیا اور اس کامیابی کو ایک “اہم پیشرفت” کے طور پر قرار دیا۔کمپنی کے ذریعہ متعارف کروائی جانے والی دونوں گاڑیاں ملک میں موجود دیگر تمام آٹوموبائل برانڈز کے مقابلے پاکستان میں سستی قیمت پر دستیاب ہیں۔ عام اوسط خصوصیات اور سستی قیمت کی حد کی وجہ سے ملک میں پروٹون ساگا گاڑی کو زبردست پذیرائی ملی۔ساگا گاڑی کا براہ راست مقابلہ پاکستان میں پہلے سے دستیاب سوزوکی کلٹس اور کے آئی اے پکنٹو کے ساتھ ہے ، جو اپنی کاروں کو تقریبا ایک ہی قیمت پر پیش کررہے ہیں لیکن خصوصیات میں خاص طور پر بوٹ اسپیس سے پیچھے رہ گئے ہیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک ہزار کاریں فروخت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پروٹون کو ایک ہزار بکنگ موصول ہوئی ہے۔ ان کاروں کی فراہمی ابھی پائپ لائن میں ہے۔
تاہم ، ملائشیا کی ایک قابل اعتماد آٹوموٹو نیوز ویب سائٹ paultan.org سے موصولہ اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کمپنی کو پاکستان میں اپنی کاروں کی مانگ کو برقرار رکھنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور یہ کہ اس کمپنی کو بُک کاروں کی فراہمی کے لئے ایک طویل انتظار فہرست ہے۔اس کمپنی کو آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (ADP 2016–2021) کے تحت گرین فیلڈ کا درجہ حاصل ہے ، اور پاکستان میں ان کا مقامی شراکت دار الحاج گروپ ہے ، جو جون 2021 تک پروٹون کاروں کی مقامی اسمبلی کا آغاز کرے گا۔
دونوں قسموں کی مقامی پیداوار یقینی طور پر انھیں اپنی گاڑیوں کی مانگ کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔