Skip to content

حلیمہ سلطان کی آواز کے پیچھے کون سی لڑکی ہے؟

حلیمہ سلطان کی آواز میں جس پاکستانی سٹار نے ڈبنگ کی ان کا نام رابعہ راجپوت ہے

رابعہ کا کہنا ہے کہ ڈبنگ کے دوران کئی بار ایسا ہوا کہ رونے کا سین کرتے ہوئے سچ مچ میں رونا آجاتا تھا.میں کردار میں اس حد تک ڈوب جاتی تھی کہ خود کو اداکاروں کے درمیان محسوس کرتی تھی.ایسا لگتا تھا کہ تمام حالات و واقعات میری آنکھوں کے سامنے رونما ہو رہے ہیں.

اس ڈرامہ کو مقبولیت تب حاصل ہوئی جب اس کی اردو میں ڈبنگ کی گئی.رابعہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی اس بات کے بعد کے ارتغرل غازی کو اردو میں ترجمہ کیا جائے اس سے ڈبنگ انڈسٹری میں جان پڑ گئی ہے اور اس فیلڈ کے اداکاروں کا مستقبل روشن ہو گیا ہے.رابعہ نے مزید کہا کہ ڈبنگ کے لیے سٹوڈیو میں صرف دو لوگ موجود ہوتے ہیں ایک اداکار اور دوسرا پروڈیوسر.لہذا ایسی صورت میں ضروری یہ ہوتا ہے کہ خود کو ان کرداروں میں اور ان کی زندگی میں ڈھال لیا جائے تب ہی مکمل نتائج حاصل ہوتے ہیں.رابعہ نے کہا ہے کہ رومانوی ڈائیلاگ وہ زیادہ اچھے پرفارم کرتی ہیں.اس پراجیکٹ کی ڈبنگ میں ایک بات کا خیال رکھا گیا کہ سہل الفاظ کا استعمال کیاجائے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *