Skip to content

ناریل کا پانی اور اس کے فوائد ۔۔۔۔۔ تحریر: عزیزاللہ غالب

ناریل کا پانی ایک بہترین اور فائدہ مند مشروبات میں سے ایک ہے۔ جس میں کولیسٹرول، چربی اور کیلوری نہیں ہے۔ ناریل کے پانی میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے۔ ناریل کا پانی صحت کے بہت سے دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ کچھ اور بیماریوں کی روک تھام اور خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں ہم ناریل پانی سے متعلق صحت کے کچھ اہم فوائد پیش کریں گے۔(۱) ۔۔۔ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا.ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے انسان کو اپنی غذا میں پوٹاشیم کی ایک خاص مقدار شامل کرنی ہوتی ہے۔

2007 کے ایک مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ ہر دو ہفتوں میں کم از کم ایک بار ناریل کا پانی پیتے ہیں اُن کے بدن میں خون کی ڈایاسٹولک (Diastolic) کی حرارت 71 فیصد اورسسٹولک (Systolic) کی حرات 29 فیصد تک کم ہوتی ہے۔ناریل کے پانی میں پوٹاشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے اور ان کے استعمال سے انسان ہائی بلڈ پریشر اور خون کی زیادہ حرات کو کم کرسکتا ہے۔(۲)۔۔۔ ہاضمے کو بہتر ہونا
اگر آپ ہاضمہ کی پریشانیوں اور بیماریوں کا شکار ہیں تو ناریل کا پانی ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بے حد مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مشروبات فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہاضمہ کی پریشانیوں کو روک سکتا ہے۔(۳)۔۔۔ گردوں کی صفائی زیادہ تر کھانوں میں پوٹاشیم کم ہوتے ہیں ان کی تشکیل میں سوڈیم کی اعلی مقدار ہوتی ہے۔

سوڈیم گردوں پر دباؤ بڑھاتا ہے۔ جب جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو تو گردوں سے سیالوں کو نکالنے کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ پوٹاشیم وہ خصوصیات رکھتا ہے جو گردوں کو سیالوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک گلاس ناریل کے پانی میں گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے کافی پوٹاشیم (Potassium) موجود ہے جو گردوں میں پتھروں کی تشکیل کو روکتا ہے۔ ناریل کے پانی میں موجود ارگائینین (Arginine)گردوں سمیت جسم کے تمام حصوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

(۴)۔۔۔ جسمانی پانی کو بھرنا..ورزش کے دوسرے مشروبات کے مقابلے میں ناریل کاپانی جسم میں پانی کے مقدار کو بہتر طریقے سے پورا کرتا ہے۔ سخت ورزش اور طویل جسمانی سرگرمی کے بعد جسم تک جاتا ہے۔ جسم کے پانی کو پورا کرنے کے لئے ناریل کا پانی بہترین مشروب ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک گلاس ناریل کے پانی میں 3 ملی گرام پوٹاشیم اور 2 ملی گرام قدرتی شوگر ہوتی ہے۔ اس میں صرف 3 ملیگرام سوڈیم ہوتا ہے جو دیگر کھیلوں کے مشروبات کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔(۵)۔۔۔ وزن کم کرنے کے لئے:ناریل کے پانی میں بہت کم کیلوری ہوتی ہے اور یہ ایک شخص کو طویل عرصے تک ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ اگر آپ کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل ناریل کا ایک گلاس پانی پیتے ہیں تو آپ بہت تھوڑی مقدار میں کھانا کھائیں گے جس کی مدد سے آپ مختصر وقت میں بہت زیادہ وزن کم کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *