سولہ (16) مئی سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
تیل کی صنعت کے ذرائع کے مطابق، 16 مئی سے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔