جامعہ الازہر
قاہرہ، مصر کی جامعہ الازہر دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ یہ قاہرہ کی مسجد سے منسلک ہے جس کا نام فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی تعظیم کے لیے رکھا گیا ہے، جو کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی ہیں جن سے فاطمی خاندان نے نسل کا دعویٰ کیا تھا۔ رمضان المبارک 975 عیسوی میں الازہر میں تعلیم کا آغاز ہوا۔ جامعہ میں اسلامی قانون اور فقہ، عربی گرامر، اسلامی فلکیات، اسلامی فلسفہ اور منطق کی فیکلٹیز تھیں۔ 12ویں صدی میں، شیعہ فاطمی خاندان کے خاتمے کے بعد، صلاح الدین ایوبی نے الازہر کو ایک شافعی سنی مرکز تعلیم میں تبدیل کر دیا۔
حوالہ جات: گریجویٹ دارالعلوم لندن، ویکیپیڈیا