محمد حفیظ سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی۔
حال ہی میں پاکستان کرکٹر محمد حفیظ کے گھر پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ڈاکو لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی چوری کر کے لے گئے۔
ڈاکو اتوار اور پیر کی درمیانی شب کرکٹر کے گھر میں داخل ہوئے۔ حفیظ اور ان کی اہلیہ دونوں موجود نہیں تھے کیونکہ کرکٹر پی ایس ایل میں مصروف ہیں اور ان کی اہلیہ کسی کام سے اسلام آباد میں ہیں۔
کرکٹر کی اہلیہ کے چچا نے ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکو 20 ہزار ڈالر، 4 ہزار پاؤنڈ، 3 ہزار یورو، 5 ہزار درہم چوری کر چکے ہیں۔