پی سی بی نے بھاری رقم کمانے کے باوجود سابق کرکٹرز کو ان کی رقم ادا نہیں کی۔
سندھ کرکٹ ٹیم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتنے پر ابھی تک انعامی رقم نہیں ملی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ معاہدہ قائداعظم ٹرافی ختم ہونے کے بعد دستخط کے لیے بھیجا گیا۔ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے اور ریونیو میں اضافے کے بڑے دعوے کیے لیکن ابھی تک بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔
جولائی سے کرکٹرز کو ماہانہ فیس کے ساتھ ساتھ میچ چارجز کی ادائیگی ابھی باقی ہے۔ بے روزگار کھلاڑیوں کے لیے اپنا کچن چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔