کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر، گیریژن سٹی راولپنڈی کے کچھ حصوں میں موبائل فون سروس تاحال جزوی طور پر بند ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میٹرو بس سروس بھی آج سہ پہر تین بجے تک معطل ہے۔ سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جلد ہی نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاکستانی فوج میں کمانڈ کی منتقلی کی تقریب کے دوران کمانڈ سٹک منتقل کریں گے۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہوں گے۔