صدر مملکت عارف علوی نے کشمیر ایئر کے نام سے نئی ایئر لائن کا افتتاح کر دیا۔
کشمیر ایئر کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے بھی شرکت کی۔ ایئر لائن سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف علاقوں جیسے چترال، سوات، اور بابوسر ٹاپ میں سواریوں کی پیشکش کرتی ہے۔
کشمیر ایئر ،ایئر سفاری، اور گلائیڈر پروازوں سمیت وسیع اقسام کی خدمات بھی پیش کرے گا۔ فلائی جناح، جو کراچی میں نئی شروع کی گئی ایئر لائن ہے، نے یکم نومبر سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔