Skip to content

کرونا وائرس اور عوام

دوستو جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے وبا نے گھیر رکھا ہے جس سے میرے خیال سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔اس وبا نے پاکستان میں بھی تباہی مچا رکھی ہے۔ ہر روز نئے کیسیس آتے ہیں اور ہر روز اموات ہوتی ہیں۔اب تو اس وائرس کی دوسری قسم نے حملہ کردیا ہے جو کہ پہلے والے وائرس سے ذیادہ خطرناک اور ایفکٹو ہے۔

(COVID-19)کیا ہے
کوویڈ-19 دراصل ایک وائرس ہے۔یہ وائرس بہت ہی چھوٹا ہے جسے عام انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہے۔ کوویڈ-19 کرونا وائرس اینٹی ڈازیس کا مخفف ہے۔یہ وائرس ذیادہ تر ایک انسان سے دوسرے انسان میں تیزی سے پھیلتا ہے ۔یہ وائرس اتنا خطرناک نہیں ہے احتیاطی تدابیر اپنا کر اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے ۔

(کرونا وائرس اور عوام)
کرونا وائرس کو لے کر عوام سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ان کو یہ سب مذاق لگتا ہے پتہ نہیں ایسا کیوں ہے ان کو کیوں سمجھ نہیں آرہی کہ زرا سی بے احتیاطی ان کی جان لے سکتی ہے۔ان کو تو یہ سب مزاق دکھائی دے رہا ہے کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ سب جھوٹ ہے اور بعض اوقات یہ بھی کہتے ہیں کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس وائرس سے کیا ڈرنا ارے میرے بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن احتیاطتو لازم ہے نہ۔

ایک دفعہ ایک مسافر نماز پڑھنے کے لیے ٹہرا تو اس نے اپنے اونٹ کو باندھے بغیر ایسے ہی چھوڑ دیا تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ آپ نے اپنا اونٹ ایسے کھلا کیوں چھوڑ دیا تو اس آدمی نے جواب دیا کہ مجھے اللہ عزوجل پر بھروسہ اور توکل ہے تو پھر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا کہ پہلے آپ اپنا اونٹ باندھو پر اللہ عزوجل پر بھروسہ اور توکل کرو۔دوستوں اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ احتیاط لازمی ہے ۔امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ میری باتوں پر عمل کریں گیں۔شکریہ
تحریر فیصل سلیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *