جسم میں موجود ایک جادوئی پوائنٹ جو 100 سال تک جوان رکھے

In عوام کی آواز
December 28, 2020

اس مضمون میں ، میں آپ کو ایکوپنکچر کے بادشاہ کے بارے میں بتاوں گا ۔ ایک ایسا پوائنٹ جس کو اگر آ پ ہر روز دبانا شروع کر دیں تو مرتے دم تک آپ مکمل طور پر صحت مند رہیں گے۔ یہ پوائنٹ CV-6 کہلاتا ہے۔اس پوائنٹ کو دبانے کے اتنے فائدے ہیں کہ ان کا شمار ہی بہت مشکل کام نظر آتا ہے۔
CV-6 پوائنٹ کو ایکوپنکچر کی زبان میںSea of Energy یعنی توانائی کا سمندر کہا جا تا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پوائنٹ جسم کے اندر بے پناہ توانائی دوڑا دیتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے فائدوں میںہر طرح کے جنسی مسائل کا خاتمہ،قبض کا خاتمہ، گیس کی بیماری ہمیشہ کے لیے دور، بے پناہ اعصابی طاقت اور جسم کے تمام اندرونی اعضاءکے اندر بے پناہ توانائی کا پیدا ہونا۔ یہ سب اس کی مختصر سی خصوصیات ہیں۔
اگر سی وی 6 پوائنٹ کے فائدے ایک لائن میں بیان کیے جائیںتو وہ یہ ہیں کہ سر کے بالوں سے لے کر پاو¿ں کے ناخن تک جسم کے اندر اور باہر موجود تمام بیماریاں اس ایک پوائنٹ کو دبانے سے ختم ہو جاتی ہیں۔اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ پوائنٹ یعنی CV-6 کہاں ہوتا ہے۔ اس پوائنٹ تک درست انداز میں پہنچنے کے لیے آپ اپنی ناف سے نیچے کی طرف دو انگلیوں رکھیں یعنی دو انگلیوں کی چوڑائی جہاں ختم ہوتی ہے۔بالکل ناف کی سیدھ میں۔ وہیں پر یہ توانائی کا سمندر بہتا ہے جسے ایکوپنکچر کی زبان میں سی وی6 کہا جاتا ہے۔ یعنی ناف سے نیچے دو انگلیوں کی چوڑائی کے فاصلے پر بالکل ناف کی سیدھ میں۔ اس پوائنٹ کو اپنے ہاتھ کے انگوٹھے یا انگلیوں کی مدد سےآرام آرام سے دبائیں اور اس عادت کو اپنا معمول بنا لیں۔
اس پوائنٹ کو دبانے کا سب سے درست وقت یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے اپنے بستر پر لیٹ کر گہرے گہرے سانس لیں اور سی وی 6 پوائنٹ کو ہلکے ہلکے سے انداز میں تین سے چار منٹ تک دبائیں اور اس کے بعد سو جائیں۔ اس عادت کو معمول بنا لیں۔ آپ کے جسم کے اندرونی اعضا، اعصابی امراض اور ہر طرح کے جنسی مسائل جو ہماری نوجوان نسل کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہیں۔یہ سارے مسائل ایسے ختم ہو جائیں گے جیسے کہ ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا ۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ پوائنٹ کہاں پرہے اور اس کو دبانے سے آپ کو اتنے فائدے ملیں گے جن کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اگر آپ کسی جسمانی عارضے کا شکار ہیں تو اس پوائنٹ کو مسلسل دبانے سے یہ بیماری ختم ہو جائے گی اور اگر آ پ صحت مند ہیں اور آپ سی وی 6 کے ریگولر یوزر ہیں تو آپ کو کبھی کسی بھی طرح کی بیماری یا مسئلہ نہیں ہو گا۔ تو آج سے سی وی 6 کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں۔ یاد رکھیے۔ ایکوپنکچر کے فوائد بہت جلدی بھی مل سکتے ہیں اور کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ اس لیے صبر سے اس کی مشق کرتے رہیں۔