Skip to content

نور بخاری نے اپنے خوبصورت مکان کی سیر کرائی

نور بخاری دوبارہ ہدایت کی راہ پر واپس آ گئی ہیں- شوبز کی صنعت چھوڑ دی اور عبایا اور حجاب سے خود کو صحیح طریقے سے ڈھانپنا شروع کیا ہے۔ ابتداء میں جب نور نے حجاب لینا شروع کیا تو اس نے یہ بتایا کہ لوگ اس کی گذشتہ زندگی کے لئے کس طرح اسے طعنہ دیتے ہیں اور اسے کبھی بھی یہ احساس دلانے کا موقع نہیں چھوڑتے کہ وہ ایک متقی عورت نہیں تھی- حالانکہ اب اس نے اپنا راستہ اور طرز زندگی بدل ڈالا ہے۔

نور بخاری نے ایک حالیہ ویڈیو میں اپنے گھر کی سیر کروائی۔ نور نے اپنے گھر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا ہے اور خود اس کی چھت پر شجرکاری کی ہے۔ جہاں وہ اپنا کچھ وقت گزارتی ہیں۔نور نے اپنے گھر میں نماز کے لئے ایک کمرہ مخصوص کیا ہے۔ کمرے کو نماز کی مناسبت سے سجایا گیا ہے۔ نور نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے نمازی کمرے میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ نور نے اپنے کچن کا ٹور بھی کرایااور شیئر کیا کہ انہیں کھانا پکانا پسند ہے۔

 

https://youtu.be/k83-HGt8tzU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *