Skip to content
  • by

بابر اعظم کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار سنچری بہت سے ریکارڈ توڑ دئیے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری سکور کرتےہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کئیے۔

بابر اعظم کی تیز ترین 14 سینچریاں

برمنگھم میں جاری تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کی 14 ویں سنچری سکور کی ہے ۔ پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم سب سے کم 81 اننگز میں 14 سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے ہیں ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دینے کیلئے 84 اننگز کا سہارا لیا تھا ۔

اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم انگلینڈ کی سر زمین پر 38 برس بعد سینچری اسکور کرنے والے کپتان بھی بنے ہیں ۔ اس سے پہلے عمران خان نے 1983 میں لیڈز میں سینچری اسکور کی تھی۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنا انفرادی اننگز کا ریکارڈ بہتر کیا بلکہ وہ پہلے پاکستانی بلے باز بھی بنے ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *