Skip to content

کشمش پانی پینے کے حیران کن فوائد

صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ مضبوط اور بہتر ہوتا ہے- اس کے علاوہ دل جگر اور گردوں کی صحت یابی کیلئے بھی یہ پانی کافی فائدہ مند ہوتا ہے ۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا استعمال صبح خالی پیٹ کرنے سے نہ صرف صحت مند رہ سکتے ہیں بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے لڑنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ انہی میں سے ایک کشمش بھی ہے- آج ہم آپکو کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ اور کشمش کا پانی پینے کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے -کشمش کا پانی صحت سے جڑی بہت ساری بیماریو ں میں مفید ہوتا ہے ۔

کشمش جتنی ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے اس سے کئی گناہ زیادہ اس کا پانی ہماری صحت کو شفا بخشتا ہے- کشمش کھانے میں مزیدار ہوتی ہے ۔ لیکن اکثر لوگ اسے رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں -کشمش کا پانی پینے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوجاتی ہے ۔ اس پانی کے باقاعدہ استعمال سے دل کی بیماریوں کو کوسوں دو رکھ سکتے ہیں۔یہ دل کو صحت مند رکھنے میں کافی مفید ثابت ہواہے ۔ کشمش پانی کا استعمال کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور یہ ہارٹ اٹیک سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

کشمش کا پانی پینے سے جگر صاف ہوجاتا ہے ۔ کشمش کے پانی میں کئی طرح کے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے زہریلے مادے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ کشمش کا پانی پینے سے آپکا جگر صاف رہے گا اور کام کرنے کی صلاحیت میں مزیداضافہ ہوگا ۔ اگر آپ تیزابیت کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں یا کھانا اچھی طرح ہضم نہیں کر پاتے ۔ توآپ کو روزانہ نہار منہ کشمش کے پانی کا ا ستعمال ضرور کرنا چاہیے- اس کے استعمال سے قبض دور ہوجاتی ہے-کشمش کے پانی کا استعمال کرنے سےہم پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔اگر آپ اپنے گردوں کو صحت مند بنا نا چاہتے ہیں ۔ تو آپ کو باقاعدگی سے کشمش والے پانی کا استعمال کرنا چاہیے اس کے استعمال سے گردے صحت مند ہوجاتے ہیں-

روزانہ صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد بڑھتی ہے اور خون صاف ہوتا ہے ۔ اگ آپ اس کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو بہت جلد خون کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔ کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ یہ ہے

سب سے پہلے مٹی کا ایک برتن لینا ہے -کشمش کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں- پھر ایک گلاس پانی میں ایک بڑا چمچ کشمش کا ڈال کر رات بھر کیلئے ڈھانپ کررکھ دیں- پھر خالی پیٹ اس پانی کو پی لیں اور کشمش بھی کھالیں -کشمش کھانے کے بعد ایک گھنٹہ تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں ہے- کچھ دنوں میں آپ کو فرق نظر آناشرو ع ہوجائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *