دردِ سر
سر درد عام طور پر دماغی رگوں میں خشکی یا کمزوری کے باعث ہوتا ہے۔ سر درد کوئی مستقل بیماری نہیں بلکہ یہ ایک عارضی تکلیف کا نام ہے لیکن یہ انسان کے لئے کسی بن بلائے مہمان کی طرح ہے۔ سر درد کی ویسے تو بہت سی وجوہات ہیں اور اقسام ہیں لیکن ان میں سے چند اقسام اور وجوہات کا ہم یہاں تذکرہ کریں گے۔ سر درد کی عام طور پہ پانچ مشہور اقسام ہیں۔ 1۔بوجہ گرمی یا سردی کے سردرد 2۔خلط(مزاج) کی تبدیلی کا سردرد 3۔کمزوری کا سردرد 4۔نزلہ و زکام کا سردرد 5۔کسی مرض کی وجہ سے سردرد..
سردرد کی وجوہات بھی بہت زیادہ ہیں لیکن ان میں سے چند بڑی وجوہات کچھ یہ ہیں:
زیادہ گرمی یا سردی کا لگنا، کھانے پینے میں بے احتیاطی کرنا، ریاح یعنی گیس پیدا کرنے والی اشیاء زیادہ مقدار میں کھانا، دماغی تھکاوٹ، نیند کی کمی، نظر کی کمزوری اور معدہ کی خرابی وغیرہ۔ سر درد کی علامات میں بنیادی علامات یہ ہیں کہ جن کی مدد سے ہمیں اس تکلیف کا علم ہو سکتا ہے: نبض کمزور ہو کر چلتی ہے۔ گرمی سے ہونے والے سردرد میں آنکھوں میں تپش سی محسوس ہوتی ہے۔ آنکھوں میں جلن اور سر کی جلد گرم محسوس ہوتی ہے۔ زبان اور ناک کے نتھنے خشک ہونے لگتے ہیں۔ سردی کے سردرد میں چہرہ بھربھرایا ہوا یعنی بوجھل سا لگتا ہے اور انسان بدحواس سا لگنے لگتا ہے۔ سر کی جلد انتہائی ٹھنڈی محسوس ہونے لگتی ہے۔ بعض حالات میں تو متلی اور قے وغیرہ بھی ہونے لگتی ہے۔
Also Read:
https://newzflex.com/33570
سردرد کے علاج میں سب سے پہلے اصل وجہ کو تلاش کرنا چاہیے کہ سردرد کیوں ہو رہا ہے اگر وجہ سمجھ میں آ جائے تو علاج بہت ہی آسان ہو جاتا ہے۔ مثلاََ اگر سردرد معدہ کی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہو تو معدہ سے متعلقہ ادویہ استعمال کرنے سے اس تکلیف میں آسانی ہو سکتی ہے۔ آج ہم قدرتی جڑی بوٹیوں سے سردرد کے علاج کے چند نسخہ جات دیکھیں گے جن سے اس مرض میں علاج ممکن ہو سکتا ہے۔
سب سے پہلے ایک مخصوص قہوہ کا نسخہ دیا جا رہا ہے جو طبیبوں کے نزدیک انتہائی قابل اجزاء پہ مشتمل ہے نسخہ کے اجزاء یہ ہیں:
اسطوخودوس دس گرام، بادرنجبویہ دو گرام، بسفائج دو گرام، گاؤزبان دو گرام، سنامکی دو گرام۔ ان تمام اجزاء کو پیسوا کر محفوظ کر لیں۔ سردرد کی صورت میں اس پسے ہوئے سفوف میں سے ایک چمچ سفوف کو ایک بڑے کپ پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور جب پانی ابلتے ابلتے آدھا رہ جائے یعنی عام کپ کے برابر یا آدھا کپ رہ جائے تو حسب ضرورت چینی شامل کر کے چھان لیں اور نیم گرم پی لیں۔ دن میں دو مرتبہ سے تین مرتبہ تک استعمال کر سکتے ہیں۔ بچوں کے لئے دن میں آدھا کپ ایک یا دو مرتبہ استعمال کروا سکتے ہیں۔
میں نے آپ کا آرٹیکل پڑھا، اچھا لگا۔ تاہم میں بتانا چاہوں گا کہ آپ نے سر درد کی اقسام صحیح بیان نہیں کیں۔ سائنس کی رع سے سر درد پرائمری یا سیکنڈری ہو سکتا ہے۔ پرائمری سر درد میں میگرین، ٹینشن ہیڈک (ذہنی دباو کا سر درد)، اور کلسٹر ہیڈک ہیں۔ سیکنڈری سر درد دماغ کے کینسر، سر کی چوٹ، دانت یا آنکھ کی بیماریوں، جبڑے کے جوڑ کی خرابی، ہائی بلڈ پریشر، اور ڈپریشن کے علاوہ بہت ساری عناصر کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔