Skip to content

Benefits of reading illustrations

یَا مُصَوِرُ “خوبصورت اور پیارا نام ہے جس کی بہت ساری فضیلتیں ہیں۔ اگر آپ کسی کام کو لے کر پریشان ہیں ، یا کسی کام میں رکاوٹ ہے تو آپ نے اس کے لیے یہ عمل کرنا ہے۔ انشاءاللہ آپ کی تمام مشکلیں حل ہو جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ کے ہر نام کی اپنی ایک فضیلت اور برکت ہے۔اسی طرح یا مصورُ نام کی اپنی ایک فضیلت اور مرتبہ ہے۔ اگر آپ کا کوئی کام رکا ہوا ہے، نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں، یا بے اولادی کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ تو آپ نے چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہنا ہے۔

اس نام کو آپ “المصورُ” بھی پڑھ سکتے ہیں اور “یا مصورُ “بھی پڑھ سکتے ہیں۔گننے کی ضرورت نہیں، تعداد کی ضرورت نہیں۔ آپ نے کثرت کے ساتھ اس نام کو پڑھتے رہنا ہے اور ذہن میں یہ بات رکھنی ہے کہ یا میرے پروردگار اس نام کی برکت سے میری مشکل آسان فرما دے ۔ انشاءاللہ آپ کا وہ کام جلد از جلد ہو جائے گا۔یا مصور ُ کے خواص بہت زیادہ ہیں اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرما تے ہیں ” تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو۔ اور میری ناشکری نہ کیا کرو۔ بحوالہ سورۃ البقرۃ پارہ نمبر دو آیت نمبر ایک سو باون” ۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہےکہ حضور نبی کریم ﷺ نے فر ما یا اللہ تعالیٰ فر ما تا ہے کہ میرا بندہ میرے متعلق جیسا گمان رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کر تا ہوں۔ جب وہ میرا ذکر کر تا ہے تو میں اس کے ساتھ ہو تا ہوں اگر وہ اپنے دل میں میرا ذکر کرے  تو میں بھی اپنی شان خفیہ اس کا ذکر کرتا ہوں۔ اور اگر وہ جماعت میں میرا ذکر کر ے تو میں اس کی جماعت سے بہتر جماعت میں اس کا ذکر کر تا ہوں یعنی فرشتوں کی جماعت. اگر وہ میرے نزدیک آئے تو میں ایک بازو کے برا بر اس کے نزدیک ہو جا تا ہوں۔

یہ وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہےجن کے ہاں اولاد نہیں ہےیا وفات پاجاتی ہے یا ایسی با نجھ عورت جس کے ہاں اولاد نہیں ہے یا وہ عورت جس کا حمل گر جا تا ہے اور ضائع ہو جا تا ہے تو ایسی عورتوں کو چاہیے کہ سات دن روزہ رکھیں اور” افطار کے وقت اکیس مر تبہ یا مصورُ” پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور اسی پانی سے روزہ افطار کر یں.انشاء اللہ تعالیٰ حمل قرار پا ئے گا اور فرزند صالح پیدا ہو گا .اللہ تعالیٰ کے اس نام “یا مصورُ” کا جو دوسرا عمل ہے وہ یہ ہے کہ جو کو ئی شخص اللہ تعالیٰ کے اس نام یا مصورُ کا نمازِ فجر کے وقت سو مر تبہ ورد کر ے. اس عمل کی بر کت سے اللہ تعالیٰ آنے والی تمام مشکلات مصیبتوں اور پر یشانیوں کو دور فرما دے گا۔

Benefits of reading illustrations

يَا مُصَوِرُ is a beautiful and lovely name which has many virtues. If you are worried about something, or there is an interruption in something, you have to do it. Inshallah all your problems will be solved. Every name of Allah Almighty has its own virtue and blessing. Similarly, the name of the artist has its own virtue and status. If you have a work stoppage, a job problem, or infertility problems. So you have to keep reciting this name of Allah Almighty while walking, getting up and sitting down.

You can also read these names as ‘Al-Musur’ and ‘Ya Musur’. No need to count, no need for numbers. You have to keep reading this name frequently and keep in mind that either my Lord will ease my problem with the blessing of this name. Inshallah, that work of yours will be done as soon as possible. Or the qualities of the artist are very much. Allah Almighty says in the Holy Qur’an, ‘Remember me, I will remember you and give thanks to me.’ And do not be ungrateful to me. With reference to Surah Al-Baqarah para number two verse number one hundred and fifty-two.

It is narrated from Hazrat Abu Huraira that the Holy Prophet (PBUH) said or Allah Almighty says that I treat my servant in the same way as he thinks about me. When he mentions me, I am with him. If he mentions me in his heart, I also mention him in secret. And if he mentions me in the congregation, then I mention him in a congregation better than his congregation, that is, the congregation of angels. If he came to me, I would be like an arm to him.

This benefit is for those who do not have children or die or an ignorant woman who does not have children, or a woman whose pregnancy is aborted and lost, then such women should have seven days. Fast and break the fast by reciting ‘twenty-one times or painters’ at the time of breaking the fast on water and break the fast with the same water. The second action of the painter is that whoever recites this name of Allah or the painter a hundred times during the Fajr prayers. With the blessing of this action, Allah Almighty will remove all the difficulties, troubles, and worries that will come.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *