اچھی صحت کے لیےوٹامنز کی اہمیت اور ان کے زرائع

In عوام کی آواز
July 16, 2021
اچھی صحت کے لیےوٹامنز کی اہمیت اور ان کے زرائع

اچھی صحت کےلیےوٹامن کی اہمیت اور ضرورت

مختلف قسم کے وٹامنز انسان کی اچھی صحت کی نشوونمامیں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔یہ وٹامن جلد کی حفا ظت بھی کرتے ہیں اور مختلف کام سر انجام دیتے ہیں۔ان کو آپ اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کر سکتے ہیں اور ان کو آپ اپنی غذا میں شامل کر کے َاپنی صحت کو تندروست رکھ سکتے ہیں ۔

 *وٹامن اے* :

وٹامن اے کی کمی نیند میں کمی کا با عث بنتی ہے،اور جلد پر خشکی کی وجہ بھی۔وٹامن اے کی کمی ہو جانے سے انسان کی نیند پوری نہیں ہوتی جسکی وجہ سے وہ تھکن کا شکار رہتا ہے اور اپنے روزمرہ کے کام بہتر طریقے سے نہیں کر سکتا۔

 *وٹامن اے کے ذرائع:*

وٹامن اےخصوصی طور پر دودھ، مچھلی کے جگر کا تیل، گاجر، میٹھے آلو اور دیگر تازہ سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔

 *وٹامن بی:*

وٹامن بی کی کمی جوڑوں کے درد اور کمزوری کا باعث بنتی ہے ۔وٹامن بی کی کمی سے بیری بیری کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔

 **وٹامن بی کے زرائع* :

* یہ وٹامن گندم کے دانوں، انڈوں، گو شت، دودھ اور تازہ سبزیوں سے ملتے ہیں ۔

 *وٹامن بی 2:*

وٹامن بی 2 کی کمی سے ہونٹوں کی خرابی اور زبان کی خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ ہمارے جسم میں بہت تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 *وٹامن بی 6:*

وٹامن بی 6 کی کمی نروس سسٹم میں خرابی کا باعث بنتی ہے ۔

 *وٹامن سی:*

وٹامن سی کی کمی زخموں سے خون بہنے کا باعث بنتی ہے، یہ بیماری سکروی کہلاتی ہے ۔

 *وٹامن سی کے ذرائع:*

وٹامن سی تازہ سبزیوں اور پھلوں مثلاً لیموں، مالٹا، سیب، آڑو وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔

 *وٹامن ڈی:*

وٹامن ڈی کی کمی بچوں کی ٹانگیں خراب ہونے کا باعث بنتی ہے ۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے  وٹامن ڈی اہم غذائی جزو ہے جو انسان کی ہڈیوں، دانتوں اور قوت مدافعت کے لیے ضروری ہے۔

وٹامن ڈی کے زرائع

1.سیلمون

یہ گلابی رنگ کی مچھلی ہوتی ہے ۔اس کا استعمال خون کی روانگی کو بڑھاتا ہے۔ دل کے امراض کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔یہ وٹامن ڈی سے بھر پور ہوتی ہے ۔

2.کیل

گہرے ہرے رنگ کی یہ سبزی وٹامن ڈی سے بھر پور ہوتی ہے ۔یہ ہماری جلد اور بالوں کی نشوونمامیں مدد دیتی ہے ۔موجود لیوٹین اور زیازینتھین ہماری آنکھوں کے خلیوں کو روزانہ تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اسطرح آنکھوں کی بیماریوں جیسا کہ سی۔ایم۔وی ریٹینائٹس سے مدافعت پیدا کرتے ہے۔ مزید یہ کینسر، شوگر، اور دل کے مختلف امراض میں بہتری کے لیے فائدہ مند ہے۔

3. مالٹے کا جوس

 مالٹے کے جوس کے ایک گلاس میں وٹامن ڈی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو ہڈیوں کو مضبوطی دیتی ہے۔ اور زخموں کی مرمت میں مدد دیتی ہے۔ مالٹے کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں بننے والے فری ریڈیکلز(خطرناک کیمیکلزجو ڈیڈ سیلز اور آلودہ سلیزسےبنتا ہے) کو ختم کر تاہے مزید ہمارے ٹشوز جیسا کہ دماغ کو مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔

4پنیر

پنیر ایک ڈیری پروڈکٹ یے۔ پنی اوسٹیوپوروسز کے مرض

میں بھی بہت مفید ہے۔ اس میں موجود کیلسیم مسوڑوں میں پی اچ لیول کو بیلینسڈ رکھ کر دانتوں کیلئے بھی بہت مفید ہے

5.انڈے کی زردی

انڈے کی زردی میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو تقویت بخشتی ہے اور مختلف بیکٹیریا، فنجائی اور دیگر جراثیم سے حفا ظت کرتی ہے

وٹامن ای

وٹامن ای ہمارے جسم میں بہت سے کاموں کے لیے ضروری ہے ۔یہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ جو عمل خلیوں کو نقصان پہنچاتاہے

وٹامن ای اس عمل کو سست کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ آگر جسم میں وٹامن ای کی کمی ہو جاۓ تو درج ذیل علا مات ظاہر ہوتی ہیں ۔

وٹامن ای کی کمی کی علامات

1.پٹھوں کی کمزوری

2.چلنے میں دشواری

3.نظام انہظام کے مسائل

وٹامن ای کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایسی خوراک استعمال کرنی چاہیے جس میں وٹامن ای کی وافر مقدار موجود ہو۔

وٹامن ای کے زرائع

1.سورج مکھی کے بیج

وٹامن ای کا زریعہ ہیں۔لوگ ان کو سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔یہ ہمارا ہا ضمہ درست کرتا ہے۔

2. بادام

بادام وٹامن ای کا ذریعہ ہیں ۔اس کے علاوہ باداموں میں آئرن، پروٹین اور میگنیشیم بھی ہوتی ہے جو صحت کے لیے ضروری ہے ۔

3.مونگ پھلی

  • مونگ پھلی میں 4.93 ملی گرام وٹامن ای پایا جاتا ہے