Skip to content

فیس بک سے لاکھوں کمائیں

فیس بک تو آپ یقناً ضرور استعمال کرتے ہوں گے۔لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم فیس بک سے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔فیس بک سے آپ صرف کما نہیں سکتے بلکہ لاکھوں کما سکتے ہیں۔اگر آپ بھی فیس بک سے لاکھوں کمانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایک پیج ہونا چاہیے۔جس پر 10 ہزار لائک اور 10 ہزار فالوورز ہونے چاہئیں۔تاہم پیج موناٹائز ہونا بھی ضروری ہے۔تبھی آپ اپنے پیج سے لاکھوں کما پائیں گے۔کیوں کہ جب آپ کے پیج پر 10 ہزار سے کم فالوورز ہوتے ہیں تو آپ کی موناٹائزیشن نہیں ہوتی .

اور اس وجہ سے آپ اپنے پیج سے پیسے کمانے میں ناکام رہتے ہیں۔تاہم اگر آپ موناٹائزیشن اپنے پیج پر آن کر لیتے ہیں تب آپ کے لیے اپنے پیج سے پیسے کمانا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی پھر آپ باآسانی اپنے پیج سے لاکھوں سکتے ہیں۔جب آپ کا پیج موناٹائز ہو جائے تو پھر آپ اس پر وڈیو ڈالنا شروع کردیں۔تاہم آپ کی وڈیو اچھی ہونی چاہیے مطلب کہ وڈیو کا تھمبنیل اتنا دلچسپ بنائیں کے دیکھتے ہی لوگ اس پر کلک کرنا شروع کردیں تاکہ آپ کی اچھی ارننگ ہو اور آپ کے پیج کی پاپولیرٹی بھی بڑھے۔اپنی وڈیو پر ٹھیک ٹھاک محنت کرنے کے بعد ہی اسے اپلوڈ کریں تاکہ آپ سے وڈیو بنانے میں کوئی غلطی نہ ہو۔اور آپ کو وڈیو سے ٹھیک ٹھاک ارننگ ہو۔

اس کے بعد بات آتی ہے وڈیو وائرل کرنے کی تو وڈیو وائرل کیسے کریں۔یہ سوال تقریباً ہر پیج کے ایڈمن کے ذہن میں آتا ہے۔تو چلیے اس راز سے بھی ہم پردہ اٹھا دیتے ہیں۔ویسے تو فیس بک پر وڈیو وائرال کرنا اتنا مشکل کام نہیں تاہم ہم آپ کو بتا دیں فیس بک پر وڈیو صرف اور صرف شیئر کرنے سے وائرل ہوتی ہے۔بڑے بڑے پیج اپنے فالوور بڑھانے کے لیے شیئر کا سہارا لیتے ہیں اس لیے اسے معمولی نہ سمجھیں اور ہر حال میں اپنی وڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کروانے کی کوشش کریں۔

کیونکہ شیئر کرنے ہی سے تو آپ کی وڈیو زیادہ لوگوں تک پہنچے گی جس سے آپ کی زیادہ ارننگ ہوگی۔لہذا اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کروائیں اور بڑے بڑے گروپوں میں شیئر کروائیں۔سب سے آخر میں اور سب سے اہم بات جو ہر ایک کے دماغ میں آتی ہے کہ ارننگ کہ بعد فیس بک سے پیسے کیسے نکلوائیں۔فیس بک سے پیسے نکلوانے کے لیے آپ کے پاس ایک بینک اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔جس پر ہر ماہ آپ کی ارننگ آپ کو موصول ہوگی۔

نیوز فلیکس 26 فروری 2021

1 thought on “فیس بک سے لاکھوں کمائیں”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *