بسمہ تعالی
قارئین محترم آپ پر ضرور عیاں ہوگیا ہوگا کہ آج میں کس موضوع پر بات کرنے والا ہوں ایک روسی کہاوت جو مجھے بہت اچھی لگی اور میں نے آپ تک پہنچانا ضروری سمجھا بات کچھ اس طرح ہے کہ ایک روسی شخص نے پاکستان کے بارے ایک کڑوے سچ کا انکشاف کیا
وہ کڑوا سچ یہ ہے کہ پاکستان پاکستانیوں کے لئیے قبرستان ہے جس کو موجودہ وزیر اعظم نے سکون کی جگہ قرار دیا ہاں اسکی بات ہنڈرڈ پرسنٹ صحیح ہے اس کا کہنا ہے جب کوئ پاکستانی امیر ہوتا ہے تو اپنا بینک اکاؤنٹ سوئیزر لینڈ میں رکھتا ہے وہ اپنے علاج معالجہ کے لئیے امریکہ اور بر طانیہ جاتا ہے وہ شاپنگ دوبئی اور یورپ میں کرتا ہے چائنہ سے چیزیں خریدتا ہے عبادت مکہ اور مدینہ میں کرتا ہے اسکی اولاد یورپ میں تعلیم حاصل کرتی ہے
سیر کے لیے کنیڈا وغیرہ گھو متا ہے اور جب وہ مر جاتا ہے تو اپنے آبائ گاؤں پاکستان دفن ہوتا ہے تو محترم اس سے اگلی بات اس نے بڑی وزنی کی جس نے میرے دل کو چھلنی اور میرے کلیجے کو زخمی اور میری آنکھوں کو آبدیدہ کر دیا وہ کہتا ہے دفن ہونے کیلئے اپنے آبائی قبرستان پاکستان اجاتا ہے اور قبرستان کیسے ترقی کر سکتا ہے آخر میں اس نے سوالیہ نشان چھوڑا کیا قبرستان ترقی کر سکتا ہے
دل دکھنے پہ معزرت آپ کا بھائی نجیب اللہ نجیب