کچن میں سرکہ رکھنے کہ چند فائدے جان لیں
سرکہ سے ہم سب واقف ہیں اس کے بےپناہ فوائد ہیں سرکہ نہ صرف کھانوں کے ذائقہ میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس کا فائدہ کچن کے کاموں میں میں بھی ہے
چاول پکاتے ہوئے ان میں ایک چمچ سرکہ ڈالنے سے چاول جڑتے نہیں الگ الگ رہتے ہیں
گوشت کو پکاتے ہوئے تھوڑا سا سرکہ ڈالنے سے گوشت جلدی گل جاتا ہے
انڈے بوائل کرتے ہوئے پانی میں سرکہ ڈالنے سے انڈے ٹوٹتے نہیں اور چھلکا آسانی سے اتر جاتا ہے
مچھلی کی بدبو دور کرنے کیلئےاسے کچھ دیر سرکہ لگا کر رکھ دیں پھر دھو لیں
پنیر کو ذیادہ محفوظ رکھنا ہوتواسے سرکےمیں بھیگےکپڑے میں لپیٹ کر بند ڈبے میں رکھیں