آن لائن امتحان ہمارا حق ہے طلبا کا مطالبہ یا آن لائن امتحانات میں دھوکہ دہی
کوویڈ 19 وبائی بیماری نے دنیا کو الٹا کردیا ہے ، جس نے مختلف شعبوں کو متاثر کیا ہے. اور کچھ نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں۔ پاکستان میں تعلیم کا شعبہ ، جو پہلے ہی خرابی کا شکار تھا ، کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے وہ شدید لرز اٹھا۔
تما م ایجوکیشن ڈیپارمینٹ نے اعلان کر دیا کہ اب فا ئنل امتحان آنلا لاہن نہیں ھو گا بلکہ فزیکلی ہوگا۔ جس سے پاکستان ک مختلف شہروں کے طلبا اور طلبات نے احتجاج شروع کر دیا۔
Twitter پر OnlineExam_IsOurRight# سب سے زیادہ Twitt کیا جانے والا ٹاپک بن چکا ہے۔
طلباء ایچ ای سی آفس کے باہر احتجاج میں “آزادی” کا نعرہ لگارہے ہیں.طلباء نے اپنے حق کے لیے مجبور ہو کرونا وبا کے ہوتے ہوئے اپنی تعلیم کے حق کے لیے پرامن احتجاج کیا۔آج ہم اپنے مطالبات پُر امن طریقے سے انتظامیاں کے سامنے رکھتے ہیں۔
ہم آن لائن کلاس میں شرکت کے بعد فزیکل امتحانات کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ہم آن لائن امتحانات چاہتے ہیں۔
ہم ایک ہفتے سے اپنے حقوق کے لئے مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم سٹوڈنٹ سے ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ کی فیس کس صورت میں لی جا رہی ہے جب کے ہم لوگ یہ استعمال ہی نہیں کر رہے ۔
Twitter کچھ طلبا نےTwits کیے کہ آن لائن کلاسوں میں اچھا معیار نہیں ہوتا ہے لہذا ہماری فزیکل کا امتحان نہ لیں ہم آن لائن امتحانات چاہتے ہیں۔
اساتذہ طلبا کو دبا دے رہے ہیں کہ وہ ناکام ہوجائیں گے۔ اساتذہ کو ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے اس کی تشہیر کر رہے ہیں ، ہم اس کو فیس نہیں کر سکتے ۔
جبکہ دوسری جانب تمام ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ آن لائن امتحان میں نقل کے بہت چانس ہیں۔آن لائن امتحان میں تمام سٹوڈنٹ نقل کریں گے جس سے امتحانات کے کو واضح نتائج اخذ نہیں ھو سکتے۔
تاہم ، منصفانہ اور شفاف امتحانات کا آن لائن انتظام کرنا ایک پریشانی کا کام ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور یونیورسٹیوں کے پاس محفوظ اور نگرانی والے امتحانات آن لائن کرنے کا کوئی مناسب طریقہ کار موجود نہیں ہے جس سے دھوکہ دہی پر قابو پایا جاسکے۔
متعلقہ وزارت تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اور آن لائن سیکھنے اور تشخیصی نظام کے لئے مناسب انفراسٹرکچر کی سہولیات پر سنجیدگی سے غور کرے اگر پاکستان وبائی امراض کے دوران اور اس کے بعد لاتعلق رہنا چاہتا ہے۔