آپ 13رجب12عام الفیل میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام حضرت ابو طالب علیہ السلام ہے آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد ہے۔
آپ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے چچازاد بھائی ہیں آپ بچپن میں ہی بہت بہادر تھے آپ بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا آپ نے بہت سی جنگوں میں حصہ لیا ۔
آپ ہر جنگ میں فاتح بن کر گئے آپ نے بہت ہی مشہور جنگ خیبر میں حصہ لیا وہاں یہودی مرحب کا سر تن سے جدا کیا ۔
آپ کے بہت سے لقاب ہیں جن میں سب سے مشہور لقب شیر خدا ہے آپ ہجرت مکہ کے وقت رات کو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بستر پہ سوے۔
آپ کو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا آپ صبح کافروں کی امانتیں واپس کر کے آینں۔
آپ کی شادی حضرتِ محمد مصطفی ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ علیہ السلام سے ہوئی ۔
آپ حضرت فاطمہؓ سے چار بچے تھے ان میں حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام حضرت زینب اور حضرت کلثوم ہیں ۔
آپ کے بیٹے جوانانِ جنت کے سردار ہیں آپ بھی جنت کے سردار ہیں آپ کی بیوی حضرت فاطمہؓ بھی جنت کی عورتوں کی سردار ہیں ۔
آپ
سن40ھجری میں 19 رمضان کو صبح کی نماز پڑہتے وقت ابنِ ملجم نے سر میں خنجر سے ضرب ماری اور 21رمضان کو شہید ہوئے ۔
آپ کا مزار کوفہ عراق میں واقعہ ہے