Skip to content

خدا کے سوا کسی سے خواہش نہیں

حضرت شیخ ابو عثمان بن سلام رحمہ اللہ کسی نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ خیال کیا کہ اگر اس وقت حضرت شیخ اپنی کسی خواہش کا اظہار کریں تو فوراً میں اس کی تکمیل کر دوں لیکن آپ نے فرمایا کہ میں نہ تو خدا کے سوا کسی سے خواہش کا اظہار کرتا ہوں اور نہ مجھے کسی کی مدد درکار ہے حضرت ابو عمر وز حاجی نے بیان کیا کہ میں برسوں اس طرح آپ کی خدمت میں رہا ہوں کہ لمحہ بھر کیلئے جدا نہیں ہوا ایک مرتبہ میں نے اور دوسرے مریدین نے خواب میں یہ غیبی آواز سنی کہ تم لوگ ابو عثمان کی چوکھٹ میں وابستہ رہ کر ہماری بارگاہ سے دور ہوئے ہو اور یہ خواب جب آپ سے بیان کرنے کا قصد کیا تو آپ برہنہ پاؤں گھر سے نکل کر فرمایا کہ تم لوگوں نے خود بھی سن لیا اور اب میں بھی یہی کہتا ہوں کہ تم لوگ چلے جاؤ اور تم سب لوگ بھی خدا کے ہو جاؤ اور مجھے بھی اس کی یاد میں مشغول رہنے دو حضرت ابوبکر فورک نے بیان کیا کہ آپ نے ایک مرتبہ مجھے یہ فرمایا کہ پہلے میرا یہ عقیدہ تھا کہ اللہ تعالیٰ ذات ہے اور جہت میں ہے لیکن بغداد پہنچنے کے بعد میرا عقیدہ درست ہو گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ جہت سے منزہ ہے پھر میں نے مشائحین مکہ کو خط بھیجا میں بغداد جا کر از سر نو مسلمان ہو گیا ہوں حضرت شیخ بن ابو عثمان نے کسی مرید سے پوچھا کہ اگر کوئی تم سے یہ سوال کر لے کہ تمھارا معبود کس حالت پر قائم ہے تو کیا جواب دو گے۔مرید نے کہا میں یہ جواب دوں گا کہ جس حالت میں ازل پر تھا اس پر اب بھی ہے پھر آپ نے پوچھا کہ اگر تم سے کوئی یہ سوال کر لے کہ تمھارا معبود ازل میں کس حالت پر قائم تھا تو تم کیا جواب دو گے اس مرید نے کہا میرا یہ جواب ہوگا کہ وہ جس حالت پر اب ہے ازل میں بھی اسی حالت پر تھا آپ نے فرمایا مرید کو تیرا جواب درست ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *